آئندہ پانچ سال میں ضلع کی مثالی ترقی کا دعویٰ:نرنجن ریڈی

ونپرتی:آئندہ پانچ سال میں ونپرتی ضلع ریاست تلنگانہ میں چوتھے مقام پررہے گا۔وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ ضلع ونپرتی کی ترقی کے لئے خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہارکل رات تلنگانہ ضلع پارٹی دفتر کے چیف منسٹرکے افتتاح کے بعدپہلی مرتبہ ضلع کے پارٹی کارکنوں کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ضلع میں میڈیکل کالج‘جے این ٹی یوانجینئرنگ کالج‘ نرسنگ کالج‘بائی پاس سڑک کے علاوہ کئی ترقیاتی کام اور آبپاشی پراجکٹس‘ تلابوں کی مرمت کے علاوہ زراعت میں ونپرتی ضلع ملک میں پہلامقام حاصل کرچکا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ کولاپور کے جلسہ عام میں ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی‘ضلع انچارج کانگریس سے ترقی کی تائید کرنے کے بجائے عوام کو ٹی آرایس پارٹی کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کومعلوم ہے کہ سابق کانگریس دور حکومت میں تلنگانہ کا کیا حال تھا۔

Back to top button