کھیل

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشوریا رائے  سے معافی مانگ لی (ویڈیو)

عبدالرزاق نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’کل پریس کانفرنس میں کرکٹ کی بات ہو رہی تھی، کوچنگ کی بات ہو رہی تھی اور نیت کی بات ہو رہی تھی، اور میری زبان پھسل گئی اور میں نے مثال کوئی اور دینی تھی اور ایشوریا رائے جی کا نام میرے منہ سے نکل گیا۔‘

لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے پر شدید تنقید کے بعد  معافی مانگ لی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر عبدالرزاق کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں ایشوریا رائے کے بارے میں اپنی گفتگو پر معافی مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)

عبدالرزاق نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’کل پریس کانفرنس میں کرکٹ کی بات ہو رہی تھی، کوچنگ کی بات ہو رہی تھی اور نیت کی بات ہو رہی تھی، اور میری زبان پھسل گئی اور میں نے مثال کوئی اور دینی تھی اور ایشوریا رائے جی کا نام میرے منہ سے  نکل گیا۔‘ سابق آل راؤںڈر مزید کہتے ہیں کہ ’میں اس پر بہت معذرت خواہ ہوں اور معافی چاہتا ہوں اُن سے، میرا مقصد ایسا نہیں تھا۔‘

https://twitter.com/Xh_Sahib/status/1724476141245702615?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1724476141245702615%7Ctwgr%5E82f24c1cec79c7081044817e7b386d524250f48c%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F811821

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر عبدالرزاق کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک تقریب میں شریک تھے جہاں دوران گفتگو انہوں نے ہندی فلموں کی سپرسٹار اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

اس تقریب میں عبدالرزاق کے ساتھ پاکستان کے سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل بھی شریک تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بہت بڑی تعداد نے عبدلرزاق کی ایشوریا رائے کے بارے میں گفتگو کو ’غیر مہذب‘ اور ناشائستہ قرار دے کر ان پر شدید تنقید کر رہے رھے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرزاق جب اداکارہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں تو اُن کے ساتھ بیٹھے ہوئے شاہد آفریدی اور عمر گل بھی تالیاں بجا کر ہنسنے لگ جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے بعد سابق آل راؤںڈر کو سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید کا نشانہ بنائے جانے لگا اور صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عبدالرزاق ایسی گفتگو پر معافی مانگیں۔