جنوبی بھارت

آئی ایس آئی تھریسور ماڈیول کا مفرور امیر گرفتار

نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے چہارشنبہ کے دن اسلامک اسٹیٹ تھریسور ماڈیول کے مفرور قائد کو چینائی سے گرفتار کرلیا۔

نئی دہلی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے چہارشنبہ کے دن اسلامک اسٹیٹ تھریسور ماڈیول کے مفرور قائد کو چینائی سے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی

اس طرح ملک سے فرار ہونے کا اس کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ تھریسور ماڈیول کے امیر سید نبیل احمد کو این آئی اے کی ٹریکنگ ٹیم نے پکڑلیا جو گزشتہ چند ہفتوں سے اس پر نظررکھے ہوئی تھی۔

ملزم گزشتہ چند ہفتوں سے کرناٹک اور ٹاملناڈو میں مختلف مقامات پر چھپتا پھررہا تھا۔

وہ نیپال کے راستہ ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ اس کے قبضہ سے قابل ِ اعتراض کاغذات اور ڈیجیٹل آلات ضبط ہوئے۔ جولائی سے گرفتار ہونے والا وہ تیسرا ملزم ہے۔