آئی سی سی ٹسٹ ریانکنگ، جڈیجہ نمبر 1 آل راونڈربن گئے

ہندوستان کے رویندر جڈیجہ آئی سی سی ٹسٹ ریانکنگ برائے آل راونڈر میں چوٹی کے مقام تک پہنچ گئے۔ جبکہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف مہالی میں کھیلے گئے افتتاحی ٹسٹ میاچ میں میاچ وننگ مظاہرہ کیا تھا۔

دُبئی: ہندوستان کے رویندر جڈیجہ آئی سی سی ٹسٹ ریانکنگ برائے آل راونڈر میں چوٹی کے مقام تک پہنچ گئے۔ جبکہ انہوں نے سری لنکا کے خلاف مہالی میں کھیلے گئے افتتاحی ٹسٹ میاچ میں میاچ وننگ مظاہرہ کیا تھا۔

رویندر جڈیجہ کا مظاہرہ ہندوستان کی حالیہ ٹسٹ میاچس میں سری لنکا کے خلاف کامیابی کی بدولت وہ نمبر 1 مقام پر ایم آر ایف ٹائرس‘ آئی سی سی مینس ٹسٹ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں یہ بات کہی۔ ان کے ناٹ آؤٹ 175 کی بدولت سے انہیں 17 مقامات کا فائدہ ہوا۔ جبکہ وہ اس سے قبل 54 پر تھے۔پھر 37 پر پہنچ گئے اور بعد ازاں 9 وکٹس کے ذریعہ یہ بولنگ میں 17 ویں مقام تک پہنچے۔

ان کی آل راونڈ خدمات انہیں چوٹی کا آل راونڈر مقام حاصل کرنے میں کافی ثابت ہوا۔ انہوں نے جیسن ہولڈر کو پیچھے کردیا۔ جس پر وہ فروری 2021 سے فائز تھے۔

جڈیجہ اگست 2017 میں چوٹی پر گئے تھے اور ایک ہفتہ تک اسی مقام پر برقرار رہے۔ موہالی میں سری لنکا کے خلاف ان کے بہترین مظاہرہ کے باعث انہیں پلیئر آف دی میاچ قرار دیاگیا جس میں ہندوستان نے اندرون 3 دن ایک اننگز اور 222 رنوں سے کامیابی حاصل کی۔

تبصرہ کریں

Back to top button