مشرق وسطیٰ

غزہ میں ہسپتال کے نیچے ہتھیاروں سے بھرا تہہ خانے برآمد : آئی ڈی ایف کا دعوی

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے غزہ میں رانتیسی اسپتال کے نیچے زیر زمین انفراسٹرکچر دریافت کیا ہے جسے حماس مبینہ طور پر ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے اور یرغمال بنانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

غزہ: اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے غزہ میں رانتیسی اسپتال کے نیچے زیر زمین انفراسٹرکچر دریافت کیا ہے جسے حماس مبینہ طور پر ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے اور یرغمال بنانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

آئی ڈی ایف کے ترجمان آر ڈی ایم ایل ڈینیل ہگاری نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

ہگاری نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا ’’میں ابھی غزہ سے واپس آیا ہوں، جہاں میں نے رانتیسی چلڈرن ہسپتال کے اندر ایک آپریشن میں شرکت کی۔

میں ایک ویڈیو کیمرہ لے کر ہسپتال گیا اور ذاتی طور پر مزید ٹھوس شواہد ریکارڈ کیے… کہ حماس ہسپتالوں کو جنگ کے ایک آلہ کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

ہسپتال کے نیچے تہہ خانے میں ہم نے پایا: حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، خودکش بم جیکٹ، دستی بم، اے کے 47 اسالٹ رائفلز، دھماکہ خیز آلات، آر پی جیز اور دیگر ہتھیار، کمپیوٹر، رقم… اور ہمیں ایسے نشانات بھی ملے جو اشارہ دیتے ہیں کہ حماس کے پاس یہاں یرغمال تھے۔