کھیل

رونالڈ اور میسی کے درمیان آج دوستانہ فٹبال میاچ

پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) بمقابلہ ریاض ایس ٹی الیون میچ دیکھنے کیلئے اس جمعرات (19 جنوری) کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والا ہے۔

ریاض: پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) بمقابلہ ریاض ایس ٹی الیون میچ دیکھنے کیلئے اس جمعرات (19 جنوری) کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والا ہے۔

اس کیلئے ایک صنعت کار نے 2.6 ملین ڈالر (21.24 کروڑ) خرچ کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹکٹ خریدا۔ ٹکٹ خریدنے والے شخص کا نام مشرف الغامدی ہے۔ انہوں نے یہ ٹکٹ نیلامی کے ذریعے خریدا۔ دراصل اس میچ کیلئے ایک خصوصی ٹکٹ نیلامی کیلئے رکھا گیاتھا۔ جس شخص کو یہ ٹکٹ ملے گا اسے کھلاڑیوں کے لاکر روم میں جانے کی اجازت ہوگی۔

اس کے ساتھ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو بھی کلک کرسکیں گے۔ اس ٹکٹ سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں میں عطیہ کی جائے گی۔ اس خصوصی ٹکٹ کی زیادہ قیمت کی بڑی وجہ میسی اور رونالڈو ہیں۔ دراصل لیونل میسی فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کیلئے کھیلتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو نے یوروپی فٹبال سرکٹ چھوڑکر سعودی عرب کے کلب النصر میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ریاض کے اس فٹبال کلب نے اسی شہر کے ایک اور کلب الہلال کے ساتھ مل کر ریاض ایس ٹی الیون ٹیم کا اعلان کیاہے جو جمعرات کو پی ایس جی کے سامنے ہوگی۔

ایسے میں فٹبال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے ایک خصوصی ٹکٹ نیلامی کیلئے رکھا گیاتھا۔ جمعرات کو ریاض میں ہونے والے اس میچ کو دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کی مانگ خوفناک تھی۔ ٹکٹوں کی کل 20 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔میاچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 10.30 بجے شروع ہوگا۔