آئی پی ایل 15 کا فائنل 8 بجے رات شروع ہوگا

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل فائنل کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ احمدآباد میں اتوار (29 مئی) کو ہونے والا فائنل میچ 7.30 بجے شروع نہیں ہوگا۔

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل فائنل کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ احمدآباد میں اتوار (29 مئی) کو ہونے والا فائنل میچ 7.30 بجے شروع نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ٹائٹل میچ رات 8 بجے سے شروع ہوگا۔ بی سی سی آئی یہ فیصلہ اختتامی تقریب کو ذہن میں رکھ کر لے رہا ہے۔ فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوگی۔ اس میں بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے نظر آسکتے ہیں۔ اختتامی تقریب شام 6.30 بجے شروع ہونی ہے۔ یہ کم ازکم 50 منٹ تک جاری رہے گا۔

ایسی صورتحال میں ٹاس ساڑھے 7 بجے ہوگا جبکہ میاچ 30 منٹ بعد شروع ہوگا۔اسی دوران آئی پی ایل کے 15 ویں سیزن میں لیگ کے صرف چند میچ باقی ہیں۔ دریں اثنا بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023 سے آئی پی ایل کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اگلے سال سے رات کے میاچس رات 8 بجے سے اور دن کے میچ 4 بجے سے کھیلے جائیں گے۔

فی الحال دوپہر کا میچ 3.30 بجے شروع ہوتاہے اور شام کا میچ 7.30بجے شروع ہوتاہے۔ رپورٹس کے مطابق بورڈ نے آئی پی ایل کی نشریات کیلئے مقابلے میں شامل تمام کمپنیوں کو خط لکھ کر آگاہ کیاہے کہ اگلے سیزن سے آئی پی ایل کے دونوں میاچس کے اوقات میں آدھے گھنٹے کا اضافہ کردیا گیاہے۔

دوپہر کا میچ 3.30 کی بجائے 4 بجے شروع ہوگا جبکہ شام کا میاچ 7.30 کی بجے 8 بجے شروع ہوگا۔ فی الحال دوپہر کے میچ کا ٹاس 3 بجے ہے جبکہ رات کے میچ کا ٹاس شام 7 بجے ہے۔ اگلے سال سے دوپہر کے میچ کا ٹاس 3.30 بجے اور شام کے میچ کا ٹاس 7.30 بجے ہوگا۔ بی سی سی آئی 2023-2027 کیلئے میڈیا کے حقوق کی نئے سرے سے نیلامی کررہا ہے۔

نیلامی 12 اور 13 جون کو ہونی ہے۔ میڈیا رائٹس کیلئے 7 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہے۔ بورڈ کو اس نیلامی سے 7.2 بلین ڈالر (تقریباً 54 ہزار کروڑ روپے) کمانے کی امید ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے 10 برسوں میں دوپہر کے میچ 8 بجے اور رات کے میچ 8 بجے ہوتے تھے۔

بعدازاں براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کی درخواست پر 11ویں سیزن سے میچ کے اوقات میں تبدیلی کی گئی اور نائٹ میاچس 8 بجے کی بجائے ساڑھے 7 بجے شروع ہوئے اور دوپہر کے میچ 4 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک ہوگئے۔ اسٹار اسپورٹس نے 2018 سے 2022 تک میڈیا کے حقوق کیلئے بورڈ کو 16,347 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button