امریکہ و کینیڈا

کیلیفورنیا میں گن کنٹرول قانون کا نفاذ

امریکہ میں کیلیفورنیا کے گورنر نے گن کنٹرول کے نئے بل پر دستخط کر دیئے۔ اس کی مدد سے ہتھیاروں بالخصوص بندوقوں تک عام لوگوں کی رسائی کو کنٹرول کیا جائے گا۔

واشنگٹن: امریکہ میں کیلیفورنیا کے گورنر نے گن کنٹرول کے نئے بل پر دستخط کر دیئے۔ اس کی مدد سے ہتھیاروں بالخصوص بندوقوں تک عام لوگوں کی رسائی کو کنٹرول کیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کے ملک گیر حق کو ختم کر دیا تھا۔

اس کے بعد ریپبلکن پارٹی کے زیر کنٹرول ریاست ٹیکساس نے ایک نیا قانون نافذ کیا جس کے تحت لوگوں کو اسقاط حمل میں مدد کرنے والے ہر شخص کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے جمعہ کو بندوق تک رسائی کے کنٹرول سے متعلق قانون سازی پر دستخط کئے ہیں۔ یہ ریاست میں ممنوعہ بندوقیں بنانے، فروخت کرنے یا نقل و حمل کرنے والے کسی بھی شخص یا کمپنی سے 10,000 ڈالر جرمانے کا التزام کرتا ہے۔

جن ہتھیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اسالٹ رائفلس اور گھریلو ساختہ ”گھوسٹ“ بندوقیں شامل ہیں۔

کیلیفورنیا کے سینیٹر انتھونی پورٹنٹینو نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی قانون سازی لکھی تھی تو وہ اور ان کے بل کے کو۔آتھر نے ٹیکساس کے قانون کو ذہن میں رکھا تھا، جو یکم / جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔