آرآرچوراستہ نیاکل روڈ کی توسیع کے کام کاآغاز

نظام آباد:نظام آباد اربن رکن اسمبلی گنیش گپتا نے آر آر چوراستہ نیالکل روڈ کی توسیع کے کاموں کا بھومی پوجا کرکے افتتاح کیا۔اس موقع پر گنیش گپتانے کہاکہ نظام آباد شہر میں نیالکل شاہراہ پر سب سے زیادہ ٹریفک ہوتی ہے۔

اس لئے اس شاہراہ کووسیع کیاجارہاہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ شہر کی شاہراہوں کو چوڑا کرنے کا کام ایک بھی گھر گرائے بغیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا سڑکوں کے تعمیری کاموں کو جلد از جلد تکمیل کیاجائیگا تاکہ عوام کوسہولت ہو۔

 اس موقع پر سٹی میئر نیتو کرن، NUDA چیرمین پربھاکر ریڈی، کارپوریٹرس ویلڈنگ نارائنا، پٹنم وکرم گوڑ، دھرما پوری سکھا مدھو کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین سوجیت سنگھ ٹھاکر، ستیہ پرکاش‘ سرپا راجو‘ نریندر گوڑ‘ سنتوش‘ انیل راؤ‘امبا داس سدا نند کے علاوہ دیر قائدین شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں
Back to top button