آرمی تقرری پر روک نوجوانوں کے لئے اچھی خبر نہیں: مایاوتی

مایاوتی نے پیر کو سوشل میڈیا کے ذریعہ سے کہا کورونا کی وجہ سے آرمی میں ‘بھرتی ریلیوں ’ کے انعقاد پر گذشتہ دو سالوں سے لگی ہوئی روک ابھی آگے لگاتار جاری رہے گی۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کورونا بحران میں آرمی تقرری پر لگائی گئی روک کو دو سال بعد بھی جاری رکھنے کے حکومت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی میں خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کے لئے یہ اچھی خبر نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت سے کورونا کی وجہ سے پیدا حالات معمول پر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

مایاوتی نے پیر کو سوشل میڈیا کے ذریعہ سے کہا کورونا کی وجہ سے آرمی میں ‘بھرتی ریلیوں ’ کے انعقاد پر گذشتہ دو سالوں سے لگی ہوئی روک ابھی آگے لگاتار جاری رہے گی۔

پارلیمنٹ میں فراہم کی گئی یہ جانکاری یقینا ملک کے نوجوانوں، بے روزگار کنبوں و خاص کر آرمی میں خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کے دوران سال 2020 سے فوج کی تقرری مہم پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی میں تقرری پر لگی یہ روک فی الحال جاری رہے گی۔

مایاوتی نے ٹوئٹ میں لکھا‘میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں فوجی افسران بھی تشویش میں ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button