مشرق وسطیٰ

میسی سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے (ویڈیو دیکھیں)

عالمی شہرت یافتہ اور چیمپئن فٹبالر لیونل میسی سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

ریاض: عالمی شہرت یافتہ اور چیمپئن فٹبالر لیونل میسی سعودی عرب میں سیاحت کو فروغ دینے کی تشہیری مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور
میسی کو سعودی کلب کی جانب سے 400 ملین یورو سالانہ کی پیشکش
میسی کا پہلے گیم میں گول پی ایس جی کی کامیابی

ارجنٹائن کے اسٹار اور چیمپئن فٹبالر لیونل میسی جو سعودی عرب کے سیاحتی سفیر بھی ہیں اب سعودی ٹور ازم اتھارٹی کی نئی تشہیری مہم کے ذریعے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں انہیں فٹبال کو کک مارتے ہوئے دیواریں توڑ کر اس کے پیچھے سعودی عرب کا مثبت چہرہ دکھایا گیا ہے اور میسی اس ویڈیو میں دنیا کو یہ پیغام دیتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ سعودی عرب سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کر کے روایتی سوچ سے آگے بڑھ کر دیکھیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میسی جو پہلی دیوار کو فٹبال کے ذریعے توڑتے ہیں اس پر ’’صرف ایک صحرا‘‘ درج ہے جب کہ دیوار ٹوٹنے کے بعد اس کے عقت میں بحیرہ احمر کے خوبصورت اور شفاف نیلے پانیوں، آبی حیات، عسیر کے پہاڑوں، تبوک میں برف کے نظارے دکھائے گئے ہیں۔ اس میں جدہ کورنیش اور ریاض کے مجدول ٹاور کی خوبصورتی دیکھی جا سکتی ہے۔

انٹر میامی کلب کے اسٹار کھلاڑی فٹ بال کو دوسری دیوار توڑتے ہیں جس پر ’ زیادہ کچھ نہیں ہو رہا‘ درج ہے اور اس کے پیچھے ریاض سیزن، العلا اور ساؤنڈ سٹروم جیسے دلچسپ پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔

اسی ویڈیو میں سعودی عرب کی ثقافت اور خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک اور غلط فہمی کو دور کیا گیا ہے۔ جس میں ’بند ثقافت‘ اور ’لڑکیاں نہیں کر سکتیں‘ کی عبارتوں والی دیواروں سے فٹ بال ٹکراتی ہے اور جیسے ہی میسی آخری دیوار گرانے کے لیے تیاری کرتے ہیں ایک لڑکی فٹ بال کو ٹھوکر مار کر یہ دیوار گراتی ہے جس کے پیچھے سعودی خواتین قومی فٹ بال ٹیم، سعودی ڈی جے کے علاوہ خلا میں جانے والی پہلی سعودی خاتون ریانہ برناوی نظر آتی ہیں۔

میسی نے اپنی نئی تشہیری ویڈیو میں پیغام دیا ہے کہ مجھے مملکت کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ یہ کہ میں نے یہاں وہ چیز دریافت کی جس کی توقع نہیں کی تھی۔