آرین خان کیس کے گواہ کی موت پر مجید میمن کوشبہات

آرین خان کیس کے ایک اہم پنچ گواہ کی موت پر شبہات ظاہرہونے پر مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے ممبئی پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 40 سال سے زائد عمر کے پربھاکرسیل کے قلب پر اس کے مکان میہول‘چیمبورمیں حملہ ہوا۔

نئی دہلی: آرین خان کیس کے اہم گواہ پربھاکرسیل کی موت کے بعد این سی قائد مجیدمیمن نے اتوار کے دن اس واقعہ پر شبہات کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ آرین خان ڈرگ کیس کے ایک اہم گواہ کی اچانک موت شبہ پیدا کرتی ہے کہ کہیں کچھ غلط ہوا ہے۔ حکومت مہاراشٹرا نے ہفتہ کے دن پربھاکرسیل کی اچانک موت کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 آرین خان کیس کے ایک اہم پنچ گواہ کی موت پر شبہات ظاہرہونے پر مہاراشٹرا کے وزیرداخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے ممبئی پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 40 سال سے زائد عمر کے پربھاکرسیل کے قلب پر اس کے مکان میہول‘چیمبورمیں حملہ ہوا۔ این سی پی ترجمان مہیش تاپسے نے اسے مشتبہ معاملہ قراردیتے ہوئے سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

 بی جے پی رکن اسمبلی اتل بھٹکلکر نے حیرت ظاہرکی کہ کہیں پربھاکرسیل کا وہی حشرتو نہیں ہوا جو تھانے کے تاجرہنسک ہیرن کا ہوا تھا جو صنعتکارمکیش امبانی کے بنگلہ کے قریب فروری2021ء میں 20جلیٹن چھڑیوں سے لدی ایس یو وی گاڑی برآمدہونے کے سنسنی کیس کے بعد مردہ پایاگیاتھا۔ اس کا قتل ہوا تھا۔

 2اکتوبر2021کو کروزجہاز پر دھاوے کے بعدپربھاکرسیل نے این سی بی ممبئی زونل ڈائرکٹرسمیروانکھیڈے پر کئی بے قاعدگیوں کا الزام عائدکرتے ہوئے سنسنی پھیلادی تھی۔ اس نے کہاتھا کہ بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان سے جبری وصولی کی گئی جس کے لڑکے کو پہلے پکڑا گیا اور بعد میں گرفتارکرلیاگیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button