آسام میں پہلے ہندوستانی اور بعدازاں بیرونی شہری قرار دی گئی خاتون رہا

اس 55 سالہ خاتون کو گوہاٹی ہائی کورٹ کی ہدایت پر آج تیز پور سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

تیزپور/گوہاٹی: آسام میں بیرونی شہریوں کے ٹریبونل کی جانب سے 5 سال سے کم عرصہ میں ایک خاتون کو پہلے ہندوستانی اور بعدازاں بیرونی شہری قرار دیا گیا تھا۔

اس 55 سالہ خاتون کو گوہاٹی ہائی کورٹ کی ہدایت پر آج تیز پور سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

درنگ فارینرس ٹریبونل نے حسینہ بانو عرف حسنہ بانو کو2016 میں ہندوستانی قرار دیا تھا اور 2021 میں بیرونی شہری قرار دیا گیا جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا اور اکتوبر 2021 میں تیزپور جیل میں ایک حراستی کیمپ بھیج دیا گیا تھا۔

بہرحال گوہاٹی ہائی کورٹ نے جاریہ ہفتہ کے اوائل میں ٹریبونل کے احکام کو الٹ دیا ہے اور میرٹ کی بنیاد پر اس خاتون کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button