آسام کے بی جے پی وزیر کی باغی شیوسیناارکان اسمبلی سے ملاقات

سنگھل سے جب ربط پیدا کیاگیاتو انہوں نے مانا کہ وہ ہوٹل گئے تھے لیکن انہوں نے تفصیل بتانے سے انکارکردیاتاہم ہم ان کے ایک قریبی ساتھی نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ وہ وہاں ایک رکن اسمبلی سے ملنے گئے تھے جسے وہ جانتے ہیں۔

گوہاٹی: آسام کے وزیر اشوک سنگھل نے گوہاٹی کے لکژری ہوٹل میں جاکر مہاراشٹرا کے باغی ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ ذرائع نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ آسام کے وزیرامکنہ نے ہفتہ کی رات ایکناتھ شنڈ اور دیگر باغی ارکان اسمبلی سے بات چیت کی۔

 یہ معلوم نہ ہوسکا کہ کیابات چیت ہوئی۔ سنگھل سے جب ربط پیدا کیاگیاتو انہوں نے مانا کہ وہ ہوٹل گئے تھے لیکن انہوں نے تفصیل بتانے سے انکارکردیاتاہم ہم ان کے ایک قریبی ساتھی نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ وہ وہاں ایک رکن اسمبلی سے ملنے گئے تھے جسے وہ جانتے ہیں۔

 وہ وہاں تھوڑی دیر رہے اور انہوں نے وہاں چائے پی۔ غورطلب ہے کہ یہ ملاقات 16ارکان اسمبلی کو نااہلی کی نوٹس بھیجے جانے کے چند گھنٹے بعد ہوئی۔

تبصرہ کریں

Back to top button