آندھراپردیش میں شادی سے چند گھنٹے قبل دلہے کی موت، دلہن کی دوسرے نوجوان سے شادی

شادی سے چند گھنٹے پہلے ہی حنیف نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کوفوری طورپر علاج کے لئے کرناٹک کے ایک اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

حیدرآباد: شادی سے چند گھنٹے پہلے ہونے والے دلہے کی خرابی صحت کے بعد ہوئی موت پردلہن کی دوسرے لڑکے سے شادی کردی گئی۔یہ انوکھاواقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔ضلع کے گجاپلی دیہات میں یہ شادی ہونے والی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس دیہات کی لڑکی کی شادی چناتمبولم دیہات کے رہنے والے 23سالہ حنیف کے ساتھ طئے پائی تھی۔

اتوار کو شادی کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے تاہم شادی سے چند گھنٹے پہلے ہی حنیف نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کوفوری طورپر علاج کے لئے کرناٹک کے ایک اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔بعد ازاں دلہن کے والدین نے اپنے قریبی رشتہ دار کے ساتھ لڑکی کی شادی کردی۔

تبصرہ کریں

Back to top button