شمالی بھارت

بہار میں بجلی گرنے سے ایک دن میں 23 افراد ہلاک

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی(ایس ڈی ایم اے) عوام سے خاص طورپر دیہی علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کررہی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران کھیتوں میں نہ جائیں‘ درختوں کے نیچے اور کھمبوں کے قریب نہ ٹھہریں۔

پٹنہ: بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بجلی گرنے سے کم ازکم 23  افرادہلاک ہوگئے۔ ضلع روہتاس میں سب سے زیادہ 6ہلاکتیں ہوئیں۔ اورنگ آباد میں 1‘ کٹیہار میں 1‘ جہان آباد‘ بکسر اور جموئی میں فی کس 3‘ بانکہ اور بھاگلپور میں فی کس 2 جانیں گئیں۔

متعلقہ خبریں
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

 چیف منسٹر نتیش کمار نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 4لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی(ایس ڈی ایم اے) عوام سے خاص طورپر دیہی علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کررہی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران کھیتوں میں نہ جائیں‘ درختوں کے نیچے اور کھمبوں کے قریب نہ ٹھہریں۔ کچے مکانوں میں نہ رہیں۔ شہری علاقوں میں رہنے والوں کو چاہئے کہ وہ کھڑکیوں سے دور رہیں۔