آندھرا پردیش میں آج 13 نئے اضلاع کی تشکیل

حکومت آندھرا پردیش نے ریاست کے موجودہ 13 اضلاع کو تقسیم کرتے ہوئے مزید13 یعنی جملہ 26 اضلاع کی تشکیل کا گزٹ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

امراوتی: حکومت آندھرا پردیش نے ریاست کے موجودہ 13 اضلاع کو تقسیم کرتے ہوئے مزید13 یعنی جملہ 26 اضلاع کی تشکیل کا گزٹ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

حکومت ریاست میں اس طرح 13 نئے اضلاع تشکیل دینے کی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔ تمام 13نئے اضلاع 4اپریل (پیر) وجود میں آجائیں گے اس تعلق سے ہفتہ کی شب گزٹ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

بہت جلد اعلامیہ کی اجرائی کے بعد چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس پارٹی حکومت، آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں میں ردوبدل کرے گی اور نئے تخلیق کردہ اضلاع میں کلکٹرس اور ایس پیز کے تقررات کو روبعمل لایا جائے گا۔

ریاستی حکومت جنوری میں ڈرافٹ (مسودہ) اعلامیہ جاری کرتے ہوئے موجودہ13اضلاع کو تقسیم کرتے ہوئے جملہ26 اضلاع (13نئے اضلاع) کی تشکیل دینے کے بارے میں میں عوام سے تجاویز واعتراضات طلب کئے تھے۔

جگن موہن ریڈی نے 2019 کے اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد وہ ہر ایک لوک سبھا حلقہ کو نیا ضلع بنائیں گے۔

ریاست میں لوک سبھا کی 25 نشستیں ہیں۔ ان حلقو ں سے ایک زائد ضلع تشکیل دیا جائے گا۔ باور کیا جارہا ہے کہ مشرقی گوداوری اور وشاکھا پٹنم کے قبائیلی علاقوں پرمشتمل زائد نیا ضلع بتایا جائے گا۔

تبصرہ کریں

Back to top button