مہاراشٹرا

ہمانشو تیواری جونپور میں بی آر ایس جنرل سکریٹری

بی آرایس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ ہمانشوتیواری کوبی آرایس جون پور(اترپردیش)کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں پارٹی کے6 ڈیویثرنل کوارڈی نیٹرس کو بھی مقرر کیا ہے۔

حیدرآباد: قومی سیاست میں میعاری تبدیلی کے عزم کے ساتھ تلنگانہ کی حکمران جماعت بھارت راشٹراسمیتی (بی آرایس) کی ملک کی مختلف ریاستوں میں سرگرمیوں میں توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی کے حصہ کے طورپر وزیراعلی و پارٹی سربراہ کے چندرشیکھرراو نے آج دیگر ریاستوں میں پارٹی کے مختلف ذمہ داروں کو مقرر کیا ہے۔وزیراعلی نے اس خصوص میں احکام جاری کئے ہیں۔

بی آرایس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیا ہے کہ ہمانشوتیواری کوبی آرایس جون پور(اترپردیش)کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں پارٹی کے6 ڈیویثرنل کوارڈی نیٹرس کو بھی مقرر کیا ہے۔

ان میں ڈی ساونت (ناسک ڈیویثرن)،بالاصاحب جئے رام دیشمکھ (پونے ڈیویثرن)،وجئے تاناجی موہتے (ممبئی ڈیویژن)،سومناتھ تھوراٹ(اورنگ آباد ڈیویثرن)،دیانیش واکودکر(ناگپورڈیویثرن) اور نکھل دیشمکھ(امرآباد ڈیویژن) شامل ہیں۔