ابوظبی ڈرون حملہ میں ہلاک 2 ہندوستانیوں کی نعشیں پنجاب لائی گئیں

ہردیپ سنگھ کی بیوہ کنوپریہ کور جمعرات کے دن کینیڈا سے ہندوستان پہنچی۔ اس کی شادی 9ماہ قبل ہوئی تھی۔ ایک رشتہ دار راج بیر سنگھ نے جو امرتسر کے گرورام داس انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ہردیپ سنگھ کی نعش اس کے گاؤں لے آیا‘ یہ بات بتائی۔

امرتسر: ابوظبی ڈرون حملہ میں ہلاک 2 ہندوستانیوں کی نعشیں جمعہ کے دن پنجاب پہنچ گئیں۔ 17 جنوری کو ہردیو سنگھ (35 سالہ)‘ ہردیپ سنگھ (28 سالہ) اور ایک پاکستانی شہری‘ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے ایرپورٹ کے قریب مشتبہ ڈرون حملہ میں ہلاک اور دیگر 6  افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملوں کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے لی تھی۔

یہ سبھی ابوظبی نیشنل آئیل کمپنی (اڈناک) میں کام کرتے تھے۔ ہردیپ سنگھ کی بیوہ کنوپریہ کور جمعرات کے دن کینیڈا سے ہندوستان پہنچی۔ اس کی شادی 9ماہ قبل ہوئی تھی۔ ایک رشتہ دار راج بیر سنگھ نے جو امرتسر کے گرورام داس انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ہردیپ سنگھ کی نعش اس کے گاؤں لے آیا‘ یہ بات بتائی۔

 ہردیپ سنگھ 19 جنوری کو ہندوستان آنے والا تھا اور یہاں سے کینیڈا جانے والا تھا۔ اس کا باپ ڈھائی سال قبل گزرگیا۔ اس کے پسماندگان میں 56 سالہ ماں چرنجیت کور اور بیوہ کنوپریہ کور شامل ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button