ابو ظہبی میں اسرائیلی وزیراعظم کی ولیعہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی دوطرفہ تجارت 2021 میں اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2020 میں 125 ملین ڈالر تھی اور توقع ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

ابوظہبی: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سرکاری دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں اْنھوں نے ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے آج ابوظہبی میں ولیعہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ سفارتی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیلی سفیر عامر ہائیک نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں ایران کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی تشویشناک سرگرمیاں بھی ایجنڈہ کا حصہ ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہایوم کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ ابوظہبی کے ولیعہد کو خطہ میں ایران کی جانب سے اسلحہ اور ڈرون کے فروغ سے متعلق انٹلی جنس معلومات فراہم کریں گے۔

تاہم یو اے ای میں اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نفتالی صرف ایران کے ایشو پر بات کرنے نہیں آئے ہیں، کئی اور حل طلب معاملات ہیں جن پر گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی دوطرفہ تجارت 2021 میں اب تک تقریباً 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 2020 میں 125 ملین ڈالر تھی اور توقع ہے کہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مسافر بردار اور تجارتی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button