مشرق وسطیٰ

مصر میں دو اسرائیلی سیاح پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاک

مصر میں اسکندریہ کے علاقے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ میں 2 اسرائیلی سیاح اور ایک مصری گائیڈ ہلاک ہوگیا۔

قاہرہ: مصر میں اسکندریہ کے علاقے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ میں 2 اسرائیلی سیاح اور ایک مصری گائیڈ ہلاک ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پولیس اہلکار نے اسرائیلی سیاحوں کے گروپ پر فائرنگ کردی جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور ایک مصری زخمی ہوگیا تھا۔

حملے میں زخمی ہونے والا مصری دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا اس طرح مصری پولیس کے اہلکار کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی فائرنگ کے واقعہ کے محرک کا تعین ہوسکا ہے۔

سرائیلی سیاحوں کی ہلاکت اتوار کے روز اس وقت ہوئی جب ایک پولیس افسر نے سیاحوں کے گروپ کو اپنی بندوق سے نشانہ بنایا۔مصری سیکورٹی سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں کو ہلاک کرنے والا پولیس افسر پولیس سیکرٹری ہے اور سکندریہ میں سیاحوں کی حفاظت کی ذمہ داری پر مامور ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق پولیس افسر نے اسرائیلی سیاحوں پر اپنے ذاتی اسلحے سے فائرنگ کی۔ یہ سیاح سکندریہ شہر کے علاقے مانشیوا میں موجود تھے۔سیاحوں کی اس ہلاکت کے بعد سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔