تلنگانہ

عوام ملک کے مستقبل کیلئے ایک مرتبہ پھر مودی کو آشیرواد دیں:کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہمیں ایسے لیڈر کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے ملک کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سوچنا چاہیے کہ 2014 سے پہلے ملک کی حالت کیا تھی اور ساڑھے 9 سال میں کیسی رہی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر وبی جے پی تلنگانہ کے صدر کشن ریڈی نے کہا کہ عوام کانگریس اور بی آر ایس لیڈروں کی باتوں پر یقین نہ کریں۔ کل رات کشن ریڈی نے منچریال کے ضلع مستقرمیں منعقدہ بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا کے جلسہ عام میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہمیں ایسے لیڈر کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے ملک کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سوچنا چاہیے کہ 2014 سے پہلے ملک کی حالت کیا تھی اور ساڑھے 9 سال میں کیسی رہی۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے دور حکومت میں بدعنوانی، گھوٹالے اور دہشت گردانہ سرگرمیاں ہوئیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ عوام ایک مرتبہ مودی کو ملک کے مستقبل کے لیے آشیرواد دیں۔نریندر مودی کے دور حکومت کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے پاکستان میں داخل ہو کرسرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے لشکر طیبہ کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔