اجتماعی کامیابیوں کی ستائش : صدر جمہوریہ

بجٹ اجلاس کی شروعات میں 50 منٹ کے خطاب میں صدر جمہوریہ نے دفاعی شعبے میں خود مکتفی ہونے کے اقدامات کی فہرست گنائی.

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کے دن کووڈ وبا سے لڑائی‘ زرعی پیداوار کی ریکارڈ خریداری اور داخلی سلامتی کو بہتر بنانے کے اقدامات کو ملک کے لیے پر عزم اہداف کی تکمیل کے طویل سفر میں اجتماعی حصولیابیاں قرار دیا۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے اسمبلی الیکشن والی ریاستوں میں حکومت کی پہل کو اجاگر کیا۔

بجٹ اجلاس کی شروعات میں 50 منٹ کے خطاب میں صدر جمہوریہ نے دفاعی شعبے میں خود مکتفی ہونے کے اقدامات کی فہرست گنائی.

انہوں نے کہاکہ سال 21-2020 میں دفاعی شعبہ کی جدید کاری کا 87 فیصد حصہ میک انڈیا کے زمرہ میں آتاہے۔ صدر جمہوریہ نے ہیلتھ ورکرس اور سائنسدانوں کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ ایک سال سے بھی کم مدت میں کووڈ ویکسین کے 150 کروڑ سے بھی زائد ٹیکے دیئے گئے۔ آج 90 فیصد بالغ آبادی پہلا ٹیکہ لے چکے ہے جبکہ 70 فیصد کو دونوں ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہاکہ حکومت نے یقینی بنایا کہ وبا کے دوران ایک بھی شہری بھوکا نہ رہے۔ اس نے غریب کنبوں میں مفت راشن دیا۔

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ریلویز‘ہائی ویز اور ایر ویز ملک میں علحدہ انفراسٹرکچر نہیں رہیں گے بلکہ انہیں ملک کے لیے مربوط ریسورس بنادیاجائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2047 تک ہندوستان کو عظیم جدید اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے کڑی محنت کریں۔ 2047 میں ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرلے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button