کھیل
ٹرینڈنگ

فلسطین پر بمباری بند کرو، ورلڈ کپ فائنل کے دوران گراؤنڈ میں تماشائی گھس گیا

وہ شخص ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے بہت قریب کھڑا ہے۔ اس کے بعد چند ہی لمحوں میں فلسطین کے حامی تماشائی کو پولیس اور سکیورٹی عہدیدار اپنی تحویل میں لے کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

احمد آباد: احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا۔ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری فائنل میچ کے 14ویں اوور کے دوران ایک شخص میدان میں آ گیا تھا ۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
احمد آباد میں تیز رفتار کار ہجوم میں گھس گئی، 9 افراد ہلاک

جس کے بعد کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا گیا تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ’ایک غیر متعلقہ شخص گراؤنڈ میں آ گیا تھا۔ اس کے بعد چند لمحوں کے لیے میچ روک دیا گیا۔‘

گراؤنڈ میں داخل ہونے والے شخص نے فلسطین کے جھنڈے والا ماسک پہنا ہوا تھا اور اس کی شرٹ پر انگریزی میں ’سٹاپ بمبنگ فلسطین‘ یعنی فلسطین پر بمباری بند کرو کی عبارت درج تھی۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شخص ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے بہت قریب کھڑا ہے۔ اس کے بعد چند ہی لمحوں میں فلسطین کے حامی تماشائی کو پولیس اور سکیورٹی عہدیدار اپنی تحویل میں لے کر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔