ادے پور واقعہ کیخلاف احتجاج، جئے پور بند

بند کے باعث دکانیں بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔ بند کے دوران لوگ معمول کے مطابق اپنے کام پر جاتے ہوئے دیکھے گئے لیکن بازار میں دکانیں بند دیکھی گئیں۔

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور میں ادے پور واقعہ کے خلاف احتجاج میں آج بازار بند ہیں۔ یونائیٹڈ ٹریڈ فیڈریشن کی کال پر بند کے دوران شہر کے پارک سمیت کئی بازار بند ہیں۔ تاہم، اس دوران ضروری خدمات ادویات کی دکانیں وغیرہ کھلی ہیں۔

 اس بند کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)، بجرنگ دل سمیت کئی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور کئی ٹیمیں بنا کر بند کو پرامن اور کامیاب بنانے کے لئے بازار میں اس کے لئے اپیل بھی کی جارہی ہے۔

بند کے باعث دکانیں بند ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔ بند کے دوران لوگ معمول کے مطابق اپنے کام پر جاتے ہوئے دیکھے گئے لیکن بازار میں دکانیں بند دیکھی گئیں۔

بند کے دوران لو فلور بسوں اور ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع پر کوئی اثر نہیں ہوا اور معمول کے مطابق دکھائی دیا۔ اس دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے اضافی پولیس فورس تعینات کی گئیں ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button