مہاراشٹرا

کووی شیلڈ ویکسین موت‘ مرکز اور بل گیٹس کو بمبئی ہائی کورٹ کی نوٹس

درخواست گزار دلیپ لوناوت نے کہا کہ اس کی لڑکی اسنیہل لوناوت(33 سالہ) ایس ایم بی ٹی ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل ناسک میں سینئر لکچرر تھی۔ اسے وہاں دیگر ہیلت ورکرس کے ساتھ ویکسین لینے پر مجبور کیا گیا تھا۔

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے اورنگ آباد کے ایک شخص کے دائر کردہ کیس میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی)پونے‘ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور مرکز کو نوٹس جاری کی ہے۔ اس شخص کا الزام ہے کہ اس کی میڈیکو لڑکی کی موت کووی شیلڈ ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کی وجہ سے ہوئی۔

 اس نے ایک ہزار کروڑ روپے معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ درخواست گزار دلیپ لوناوت نے کہا کہ اس کی لڑکی اسنیہل لوناوت(33 سالہ) ایس ایم بی ٹی ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل ناسک میں سینئر لکچرر تھی۔ اسے وہاں دیگر ہیلت ورکرس کے ساتھ ویکسین لینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ 28 جنوری 2021 کو اس نے ویکسین لیا اور یکم مارچ 2021کو اس کی موت واقع ہوگئی۔