اسمبلی کے اطراف سیکوریٹی میں اضافہ

حیدرآباد: تلنگانہ مقننہ (اسمبلی اور کونسل) کا بجٹ سیشن7 مارچ سے شروع ہوگا۔ سیشن کے کامیاب انصرام کیلئے ایوان کے اندراور باہر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

اسمبلی کے اطراف سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے سیشن میں شرکت کرنے والے افراد کو کووڈ19 کے رہنمایانہ خطوط پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سیشن کے پہلے دن وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سال2022-23 کا بجٹ پیش کریں گے۔

Back to top button