اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

بی ایس ای پر کل 3440 کمپنیوں کے شیئروں کاروبار ہوا، جن میں سے 1898 میں اضافہ، 1378 میں کمی جبکہ 164 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ممبئی: عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی سطح پر صنعتی، یوٹیلٹیز، کیپٹل گڈس اور پاور سمیت سولہ گروپوں کی خریداری کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی بی ایس ای کا 30 شیئر والا انڈیکس سینسیکس 303.38 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 54481.84 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 87.70 پوائنٹس بڑھ کر 16220.60 پر پہنچ گیا۔ اس دوران مڈ کیپ 0.20 فیصد بڑھ کر 22,655.57 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.28 فیصد بڑھ کر 25,640.81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3440 کمپنیوں کے شیئروں کاروبار ہوا، جن میں سے 1898 میں اضافہ، 1378 میں کمی جبکہ 164 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 32 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 17 کی قیمتوں میں کمی جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔

خریداری کے دم پربیسک میٹریلز، ٹیلی کام اور میٹلز گروپ کی 0.97 فیصد تک گراوٹ کو چھوڑ کر بی ایس ای کے باقی 16 گروپس میں تیزی رہی۔ اس عرصے کے دوران کیپٹل گڈز 2.23، ایف ایم سی جی 0.54، انڈسٹریل 1.51، یوٹیلیٹیز 1.58، بینکنگ 0.66 اور پاور گروپ میں1.71 فیصد کا اضافہ درج کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button