اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں سرکل بیسڈ آفیسرس کی 1,226 جائیدادوں پر تقررات

جسمانی معذورین(ایس سی، ایس ٹی) کیلئے15سال کی رعایت دی جائے گی۔ جسمانی معذورین (اوبی سی)کیلئے13سال کی رعایت دی جائے گی جبکہ جسمانی معذورین (جنرل اور ای ڈبلیوایس) کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

حیدرآباد: اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے سرکل بیسڈآفیسر(سی بی او)کی مخلوعہ 1226 جائیدادوں پربھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدوارو ں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور 29ڈسمبر آخری تاریخ ہے۔

تعلیمی قابلیت: کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبہ میں بیچلر ڈگری یامرکزی حکومت سے تسلیم شدہ مماثل کورس کامیاب ہوں۔

حدعمر: اقل ترین عمر21سال اوراعظم ترین عمر30سال ہے۔ ایس سی،ایس ٹی کیلئے5سال کی رعایت دی جائے گی۔ اوبی سی (نان کریمی لیر)کیلئے3سال کی رعایت دی جائے گی۔

جسمانی معذورین(ایس سی، ایس ٹی) کیلئے15سال کی رعایت دی جائے گی۔ جسمانی معذورین (اوبی سی)کیلئے13سال کی رعایت دی جائے گی جبکہ جسمانی معذورین (جنرل اور ای ڈبلیوایس) کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس سرویس مین کیلئے5سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل: 36,000-63,840روپے ہوگا۔

انتخاب کاطریقہ کار: آن لائن تحریری امتحان، اسکریننگ اور انٹرویو

فیس: جنرل/اوبی سی امیدواروں کیلئے750روپے فیس مقرر ہے۔ ایس سی،ایس ٹی،ایس ڈبلیوڈی امیدواروں کوفیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے ایس بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ https://ibpsonline.ibps.in/sbircbonov21 ملاحظہ کیجئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button