اسپائس جیٹ کی 600 کروڑ کی پیشکش مسترد

کلاندھی مارن اور کے اے ایل ایرویز نے پیر کے دن سپریم کورٹ سے کہا کہ شیئرس(حصص) کی منتقلی تنازعہ کے مکمل اور قطعی تصفیہ کے لئے 600 کروڑ روپیوں کی اسپائس جیٹ کی پیشکش انہیں قبول نہیں ہے۔

نئی دہلی: کلاندھی مارن اور کے اے ایل ایرویز نے پیر کے دن سپریم کورٹ سے کہا کہ شیئرس(حصص) کی منتقلی تنازعہ کے مکمل اور قطعی تصفیہ کے لئے 600 کروڑ روپیوں کی اسپائس جیٹ کی پیشکش انہیں قبول نہیں ہے۔

کے اے ایل ایرویز کے وکیل منندر سنگھ نے چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ سے کہا کہ ان کے موکلین کے لئے اسپائس جیٹ ایرلائنز کی پیشکش پر غور ممکن نہیں ہے۔

بنچ نے پوچھا کہ کیا اسپائس جیٹ کی 2 پیشکش میں کوئی بھی قبول نہیں‘ وکیل نے جواب دیا قبول نہیں۔ وکیل نے کہا کہ ثالثی فیصلہ کے مطابق اسپائس جیٹ کو چاہئے کہ وہ میرے موکلین کو 920 کروڑ روپے دے۔

تبصرہ کریں

Back to top button