اسپین میں منکی پاکس سے دو اموات

اسپین میں منکی پاکس سے دوسری موت کی خبر آئی ہے۔ یوروپین یونین میں منکی پاکس کی وباء پھوٹنے کے بعد یہ ابتدائی دو مصدقہ اموات ہیں۔

میڈرڈ: اسپین میں منکی پاکس سے دوسری موت کی خبر آئی ہے۔ یوروپین یونین میں منکی پاکس کی وباء پھوٹنے کے بعد یہ ابتدائی دو مصدقہ اموات ہیں۔

وزارت صحت نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ وزارت نے مرنے والوں کی تفصیل نہیں بتائی۔ کہاجاتا ہے کہ پہلی موت جمعہ کے دن ہوئی۔ مئی کے مہینے سے تقریباً80 ممالک میں منکی پاکس کے 21ہزار سے زائد کیسس ہیں۔

آفریقہ میں زیادہ ترنائیجریا اور کانگو میں 75 مشتبہ اموات ہوئی ہیں جہاں مغرب کے مقابلہ منکی پاکس کی زیادہ ہلاکت خیزقسم پھیل رہی ہے۔ برازیل میں بھی جمعہ کے دن منکی پاکس سے ایک موت ہوئی۔

آئی اے این ایس کے بموجب اسپین میں تاحال 4298منکی پاکس کیسس کی توثیق ہوچکی ہے اور 120افراد علاج کیلئے دواخانہ میں شریک ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button