اسپیکر نے بجٹ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں لوک سبھا چیمبر‘ سنٹرل ہال وغیرہ کا معائنہ کیا۔ فروری میں بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ دو شفٹوں میں کام کرے گی۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے والا ہے‘ ایسے میں اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے جمعہ کے دن تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں لوک سبھا چیمبر‘ سنٹرل ہال وغیرہ کا معائنہ کیا۔ فروری میں بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ دو شفٹوں میں کام کرے گی۔

کووِڈ کی صورتِ حال کی وجہ سے راجیہ سبھا اجلاس صبح اور لوک سبھا اجلاس شام میں چلے گا۔ جاریہ سال بجٹ اجلاس 2 حصوں میں 31 جنوری تا 11 فروری اور 14 مارچ تا 8 اپریل منعقد ہوگا۔

مرکزی بجٹ برائے مالیاتی سال 2023 یکم فروری کو پیش ہوگا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button