دہلی

بی جے پی امیدواروں کی فہرست میں 3 مسلمان بھی شامل

دہلی بی جے پی نے آج دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشنس کیلئے اپنے 232 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اِن میں تین مسلمان، 126 خواتین، 7 سکھ اور 9 سابق میئر شامل ہیں۔

نئی دہلی: دہلی بی جے پی نے آج دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشنس کیلئے اپنے 232 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اِن میں تین مسلمان، 126 خواتین، 7 سکھ اور 9 سابق میئر شامل ہیں۔

پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باقی 18 امیدواروں کا بعدازاں اعلان کیا جائے گا۔ 250 وارڈس پر مشتمل میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے انتخابات 4 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔ 232 امیدواروں کا اعلان پارٹی صدر جے پی نڈا کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد کیا گیا۔

بی جے پی نے پہلی مرتبہ کسی بھی الیکشن میں اپنے امیدواروں کے مذہب اور ذات کی معلومات منظر عام پر لائی ہیں۔