افغانستان اور پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
امریکی جیولوجیکل سروے نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے کوہ ہندوکش میں 173 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے کچھ حصوں میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے جمعہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے علاقے کوہ ہندوکش میں 173 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلہ مرکز نے بتایا کہ گلگت، جہلم، چکوال، پاکپتن، لکی مروت، نوشہرہ، سوات، مالاکنڈ، پاکستان مقبوضہ کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پشاور، لوئر دیر، چترال، ضلع خیبر، وزیرستان، ٹانک، باجوڑ، مردان، پاراچنار، مری، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ملتان، شیخوپورہ، چنیوٹ اور کوٹلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔