افغانستان میں اسکول میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

رپورٹ کے مطابق عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول میں صبح کی کلاسز میں پڑھائی کے بعد طلبا باہر آرہے تھے کہ اسی دوران وہاں تین دھماکے ہوئے دھماکوں میں کم از کم چار افراد کی موت اور 14دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ملحق دشت بارچی شہر میں منگل کو ایک اسکول میں کم از کم تین دھماکے ہوئے جن میں چار افراد کی موت اور 14دیگر زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ کابل پولیس کے ایک افسر خالد زادران نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول میں صبح کی کلاسز میں پڑھائی کے بعد طلبا باہر آرہے تھے کہ اسی دوران وہاں تین دھماکے ہوئے دھماکوں میں کم از کم چار افراد کی موت اور 14دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں حملے کے اس تازہ واقعہ کی ابھی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button