افغانستان کو ہندوستان کی انسانی امداد، گیہوں کے 50 ٹرکس براہ پاکستان روانہ

جنگ زدہ ملک افغانستان کوانسانی امدادفراہم کرنے ہندوستان نے آج گیہوں کی پہلی کھیپ روانہ کی جسے لادکرافغانستان کے تقریباً26 ٹرکس آج شام واگھاسرحد پہونچے۔ پاکستانی کسٹم عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

لاہور: جنگ زدہ ملک افغانستان کوانسانی امدادفراہم کرنے ہندوستان نے آج گیہوں کی پہلی کھیپ روانہ کی جسے لادکرافغانستان کے تقریباً26 ٹرکس آج شام واگھاسرحد پہونچے۔ پاکستانی کسٹم عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

ایک عہدیدارنے ’پی ٹی آئی‘ کوبتایاکہ آج شام تک کم ازکم26افغان ٹرک اٹاری پر ہندوستان سے گیہوں حاصل کرنے کے بعد واگھاسرحد پہونچے۔

امید ہے کہ آج شام تک باقی ٹرک بھی پاکستان میں داخل ہوجائیں گے، جہاں سے افغانستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

قبل ازیں دن میں ہندوستانی معتمدخارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے افغان سفیر متعینہ ہند فریدماموند زئی اورورلڈفوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائرکٹر بشاپراجولی کے ہمراہ پہلے50ٹرکوں کے قافلہ کوجھنڈی دکھائی جواٹاری۔ واگھا سرحد کے ذریعہ گیہوں منتقل کررہے ہیں۔

یہ ٹرکس مکمل سیکیوریٹی کے ساتھ افغانستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

ایک پاکستانی عہدیدارنے یہ بات بتائی اورکہاکہ افغان ٹرکس کااگلا قافلہ جو60 گاڑیوں پر مشتمل ہوگا‘توقع ہے کہ جاریہ ہفتہ کے اواخر میں یہاں پہونچے گا تاکہ ہندوستان سے گیہوں کی دوسری کھیپ حاصل کرسکے۔

تبصرہ کریں

Back to top button