افغان طالبان کی مدد کے لئے بے قراری کیوں؟: رضاربانی

چہارشنبہ کے دن افغان وزارت ِ دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا تھا کہ طالبان فورسس نے پاکستانی فوج کو مشرقی صوبہ ننگرہار کی سرحد پر ”غیرقانونی خاردار باڑھ“ لگانے سے روک دیا۔

اسلام آباد: سابق صدرنشین سینیٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) قائد رضا ربانی نے جمعہ کے دن سوال کیا کہ عمران خان حکومت‘ افغان طالبان کی مدد کے لئے کیوں بے قرار ہے جبکہ افغان طالبان‘ پاکستان سے متصل سرحد کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔

چہارشنبہ کے دن افغان وزارت ِ دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا تھا کہ طالبان فورسس نے پاکستانی فوج کو مشرقی صوبہ ننگرہار کی سرحد پر ”غیرقانونی خاردار باڑھ“ لگانے سے روک دیا۔

حکومت ِ پاکستان کی طرف سے کسی نے بھی اس مسئلہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ پاکستان‘ کابل کے احتجاج کے باوجود 2600کیلو میٹر طویل سرحد پر خاردار باڑھ لگانے کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کرچکا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button