مشرق وسطیٰ
افغان خواتین کو حق تعلیم سے محروم نہ کرنے مسلم ورلڈ لیگ کامطالبہ
مسلم ورلڈ لیگ نے افغانستان کی حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو یونیورسٹی تعلیم کے حق سے محروم کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی ہے۔
ریاض: مسلم ورلڈ لیگ نے افغانستان کی حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو یونیورسٹی تعلیم کے حق سے محروم کرنے کے فیصلہ کی مذمت کی ہے۔
تنظیم کی معتمد عمومی محمد بن عبدالکریم ال عیسیٰ نے ایک بیان میں بتایا کہ اِس اقدام سے اسلامی رہنمائی اور اسلامی علماء کے اجماع کی تردید ہوتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ بین الاقوامی اور انسانی اقدار کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔
ال عیسیٰ مسلم اسکالرس کی تنظیم کے صدر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اِس فیصلہ سے خواتین اور لڑکیاں تعلیم کے اپنے جائز حق سے محروم ہوں گے اور عمومی طور پر عوام بھی محروم رہیں گے جب کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں خواتین کو اُن کے رول سے محروم کردیا جائے گا۔
انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ وہ فیصلہ کو منسوخ کریں اور اِس معاملہ پر اسلامی اسکالرس کی رہنمائی کو قبول کریں۔