تعلیم و روزگار

ٹی ایس ایمسٹ (بی پی سی) اور آئی سیٹ میں داخلوں کی کونسلنگ کاشیڈول جاری

ٹی ایس ایمسٹ(بی پی سی)‘ای سی ای ٹی (انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ) اور آئی سیٹ 2023 میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جمعرات کے روز یہاں جاری کردگیا۔

حیدرآباد: ٹی ایس ایمسٹ(بی پی سی)‘ای سی ای ٹی (انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ) اور آئی سیٹ 2023 میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جمعرات کے روز یہاں جاری کردگیا۔

متعلقہ خبریں
شیڈول سے قبل انٹرمیڈیٹ میں داخلہ نہ لیں
پہلے مرحلہ میں دوست کے ذریعہ73ہزار نشستیں الاٹ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان
تلنگانہ اسمبلی الیکشن، بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی کا اعلان
ڈگری کالجس میں داخلوں کا آغاز۔ شیڈول کی اجرائی

ٹی ایس ایمسٹ (بی پی سی) کے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کا آغاز 2ستمبرکورجسٹریشن سے ہوگا۔4 اور 5 ستمبر کواسناد کی تصدیق (جانچ)‘ 4 تا 7 ستمبر ویب آپشن اور 11ستمبر سے قبل سیٹ الاٹ منٹ کاعمل مکمل ہوگا۔

ECETکی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ 29جولائی سے شروع ہوگی۔ 31 جولائی سے 2اگست تک اسناد کی جانچ‘ 31 جولائی سے 4اگست تک ویب آپشن اور 8 اگست سے قبل سیٹ الاٹ منٹ ہوگا۔

اسی طرح آئی سیٹ 2023 کی کونسلنگ کا پہلا مرحلہ 14 اگست سے شروع ہوگا۔ 16 تا 19 اگست اسناد کی جانچ‘16 سے 21 اگست ویب آپشن اور 25 اگست سے قبل نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔

ٹی ایس ایمسیٹ(انجینئرنگ) ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز یہاں منعقدہواجس میں تمام انجینئرنگ کالجوں کواصول وضوابط کے تحت داخلوں کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ احکام کی عدم تعمیل پر سخت کارروائی کا انتباہ دیاگیا۔