الور میں قدیم مندر کے انہدام کی مذمت: اسد الدین اویسی

اسد اویسی نے کہا کہ الوار ضلع کے راج گڑھ بلدیہ میں تین سوسالہ قدیم شیوالیہ کو منہدم کرنیک ا واقعہ پیش آیا۔ اس بلدیہ پر بی جے پی کی حکمرانی ہے۔بی جے پی کے زیر بلدیہ بورڈ نے قدیم مندر کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے راجستھان کے ضلع الوار میں تین سو سولہ مندر کے انہدام کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ کے لئے بی جے پی اور کانگریس کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ان کی جماعت دستور کے تحت دی گئی ہر فرد کو اپنی مرضی کے مذہب پر چلنے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الوار ضلع کے راج گڑھ بلدیہ میں تین سوسالہ قدیم شیوالیہ کو منہدم کرنیک ا واقعہ پیش آیا۔ اس بلدیہ پر بی جے پی کی حکمرانی ہے۔بی جے پی کے زیر بلدیہ بورڈ نے قدیم مندر کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا اور ریاست میں برسراقتدار کانگریس حکومت نے اس تجویز کو منظوری دی۔ دونوں بی جے پی اور کانگریس مندر کے انہدام کیلئے ذمہ دار ہیں۔ دونوں جماعتوں کو عوام سے معذرت خواہی کرنی چاہئے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button