شمالی بھارت

اومیش پال قتل کیس‘ عتیق احمد کا وکیل گرفتار

ڈپٹی کمشنر پولیس(سٹی) دیپک بھوکر نے کہا کہ وجئے مشرا کو اتوار کے دن دھوم راج پولیس اسٹیشن حدود میں گرفتارکیاگیا۔ اس کے خلاف کئی کیسس زیرالتواء ہیں۔ اسے لکھنو میں ایک ہوٹل سے باہر گرفتارکیاگیا۔

پریاگ راج(یوپی): پولیس نے جرائم پیشہ سرغنہ۔ سیاستداں عتیق احمد مرحوم کے وکیل وجئے مشرا کو گرفتارکرلیا جو اومیش پال قتل کیس میں مطلوب تھا۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
بیٹے نے لذیز کھانہ نہ دینے پر ماں کو ہلاک کردیا
قدیم کیس میں ملے پلی قیصر گرفتار

 ڈپٹی کمشنر پولیس(سٹی) دیپک بھوکر نے کہا کہ وجئے مشرا کو اتوار کے دن دھوم راج پولیس اسٹیشن حدود میں گرفتارکیاگیا۔ اس کے خلاف کئی کیسس زیرالتواء ہیں۔ اسے لکھنو میں ایک ہوٹل سے باہر گرفتارکیاگیا۔

2005ء میں بی ایس پی رکن اسمبلی راجیوپال اور اس کے دوسیکیوریٹی گارڈس کے قتل کیس کے اصل گواہ اومیش پال کو 24 فروری کو گولی مارکرہلاک کردیاگیاتھا۔

عتیق احمد اور بھائی اشرف کو جو اس کیس کے اصل ملزمین تھے اپریل میں پریاگ راج میڈیکل کالج کے قریب قاتلوں نے گولی مارکرہلاک کردیاتھا۔ عتیق احمد کی بیوہ شائستہ پروین بھی اومیش پال قتل کیس کی ملزم ہے اور وہ ابھی تک مفرور ہے۔