حیدرآباد

راجنا سرسلہ: باؤلی میں گری لڑکی کو بچالیا گیا

مقامی افراد کے مطابق انکیتا، گوبراٹھانے کیلئے کھیتوں میں گئی تھی، اسی دوران وہ اتفاقی طورپر باولی میں گرپڑی اور چیخ وپکار کی جس پر مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے اور اس کو رسیوں کی مد د سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں زرعی باولی میں گری لڑکی کو بچالیاگیا۔اس لڑکی کی شناخت انکیتا کے طورپر کی گئی ہے جو انکشاپور میں واقع باولی میں اتفاقی طورپر گرپڑی۔یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

مقامی افراد کے مطابق انکیتا، گوبراٹھانے کیلئے کھیتوں میں گئی تھی، اسی دوران وہ اتفاقی طورپر باولی میں گرپڑی اور چیخ وپکار کی جس پر مقامی افراد وہاں جمع ہوگئے اور اس کو رسیوں کی مد د سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔اس لڑکی کو علاج کے لئے سرسلہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔