امریکہ۔کینڈا سرحد پر ہلاک 4 ہندوستانیوں کا کل پوسٹ مارٹم

کینیڈا سے امریکہ انسانی اسمگلنگ میں مبینہ ملوث 7 افراد اور ایک امریکی شہری کو امریکی حکام نے پکڑلیا ہے۔

نئی دہلی: امریکہ۔ کینیڈا سرحد پر 4 ہندوستانیوں کے مردہ پائے جانے کے بعد نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وہاں ہندوستانی مشن‘ کینیڈا کے حکام سے ربط میں ہے تاکہ تفصیلات دریافت کی جائیں۔

امکان ہے کہ چاروں کا پوسٹ مارٹم 24 جنوری کو ہوگا۔

کینیڈا سے امریکہ انسانی اسمگلنگ میں مبینہ ملوث 7 افراد اور ایک امریکی شہری کو امریکی حکام نے پکڑلیا ہے۔

گجراتی خاندان کے 4 افراد ایک مرد‘ ایک خاتون‘ ایک کمسن لڑکا اور ایک شیرخوار نے ایسا لگتا ہے کہ سردی سے ٹھٹھر کر دم توڑا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button