امریکہ میں طیارہ حادثہ کا شکار، 4 افراد ہلاک

ایف اے اے نے بتایا ’’پائپر رن وے 30-رائٹ کے مشرق میں ایک علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا اور سیسنا ایک تالاب میں گر گیا۔ دونوں طیاروں میں بالترتیب دو ۔دو افراد سوار تھے۔

واشنگٹن: امریکہ کے نارتھ لاس ویگاس ہوائی اڈے پر جنرل ایوی ایشن کے دو طیاروں کے آپس میں ٹکراجانے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سی بی ایس نیوز چینل نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک پائپر پی اے ۔ 46 اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کے قریب لینڈنگ کے دوران سیسنا 172 سے ٹکرا گیا۔

ایف اے اے نے بتایا ’’پائپر رن ​​وے 30-رائٹ کے مشرق میں ایک علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا اور سیسنا ایک تالاب میں گر گیا۔ دونوں طیاروں میں بالترتیب دو ۔دو افراد سوار تھے۔ کلارک کاؤنٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن نے کہا کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button