امریکہ میں منکی پاکس کیسس میں اضافہ‘ حکام کی اظہار تشویش

امریکہ میں منکی پاکس کیسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تاحال مذکورہ مرض میں مبتلاء افراد کی تعداد 5,189 ہوگئی ہیں۔

واشنگٹن: امریکہ میں منکی پاکس کیسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تاحال مذکورہ مرض میں مبتلاء افراد کی تعداد 5,189 ہوگئی ہیں۔

نیویارک میں مریضوں کی تعداد سب میں زیادہ 1,345 بتائی گئی ہے جب کہ کیلیفورنیا میں مذکورہ مرض میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد 799 ہوگئی ہے۔ یہ بات سنٹرفار ڈیسیس کنٹرول اینڈ پریویشن (سی ڈی سی) نے بتائی اور کہا کہ تاحال امریکہ میں منکی پاکس کے کیسس دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

ماہرین صحت نے کہا کہ مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ یہ بات خبر رساں ادارہ ژنہوا نے بتائی۔ وفاقی عہدیداروں نے منکی پاکس کے پھوٹ پڑنے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ سان فرانسسکو اور نیویارک اسٹیٹ میں جمعرات کو حکام نے عوام سے کہا کہ وہ چوکسی اختیار کریں۔

سان فرانسسکو کو منکی پاکس کے تعلق سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی پڑ رہی ہے کیو نکہ امریکہ کا ایک بڑا پہلا شہر ہے جہاں پر لوکل ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نیویارک میں ہیلتھ کمشنر مائیری ٹی باسیٹ نے اعلان کیا کہ منکی پاکس سے عوام کی صحت کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ کیسس میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حکام کی جانب سے اِس طرح کا اعلان کئے جانے کا مقصد یہ ہے کہ محکمہ صحت کے حکام احتیاطی تدابیر اور اقدامات اور سرگرم ہوجائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچیکہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں لیکن عوام کی بھی یہ ذمہ داری ہیں کہ وہ مرض کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے تعلق اشتراک و تعاون کریں۔

تبصرہ کریں

Back to top button