امریکہ میں کار شو کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کار شو، ہر سال موسم بہار میں ہونے والا ایک کمیونٹی پروگرام ہے جس میں اسکولوں کو ضروری سامان کی فراہمی اور بچوں کے لیے وظائف کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

نیویارک: امریکی ریاست ارکنساس کے شہر ڈوماس میں ہفتہ کو ایک کار شو کے مقام کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 20 دیگرزخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ڈوماس کے پولیس چیف کیتھ فنچ نے اتوار کے روز کہا کہ اس گولی باری میں کتنے بچے زخمی ہوئے اس کے بارے کوئی علم نہیں ہے۔ کار شو، ہر سال موسم بہار میں ہونے والا ایک کمیونٹی پروگرام ہے جس میں اسکولوں کو ضروری سامان کی فراہمی اور بچوں کے لیے وظائف کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button