کرناٹک

کرناٹک میں ہندو لڑکے کی مسلمان لڑکی سے ملاقات کے بعد تصادم، 2 ہلاک

پولیس کے مطابق یہ جھگڑا ایک ہندو لڑکے اور ایک مسلمان لڑکی کے درمیان مبینہ تعلقات پر ہوا۔ ہندو لڑکا محرم کے دوران لڑکی سے ملنے گیا تھا۔

کوپل: کرناٹک کے کوپل ضلع کے ایک گاؤں میں جمعرات کو فرقہ وارانہ تصادم میں دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ جھگڑا ایک ہندو لڑکے اور ایک مسلمان لڑکی کے درمیان مبینہ تعلقات پر ہوا۔ ہندو لڑکا محرم کے دوران لڑکی سے ملنے گیا تھا۔

اس کی وجہ سے دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور تشدد پھوٹ پڑا، جس میں ولی پاشا (22) اور ینکپا تلواڈ (60) کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ایک جگہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی۔