بین الاقوامی

سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنی ہے تو کس ملک میں جانا چاہئے؟

دوسرے نمبر پر لکسمبرگ ہے جہاں اوسط آمدنی 5 ہزار 15 ڈالرز، سنگاپور میں 4 ہزار 989 ڈالرز، امریکا میں 4 ہزار 245 ڈالرز اور آئس لینڈ میں 4 ہزار7 ڈالرز تنخواہ ہے۔

دبئی: ہم میں سے ہر شخص اپنی آمدنی کو بڑھانا اور زندگی کو بہتر کرنا چاہتا ہے، اس مقصد کے لئے لوگ ہجرت بھی کرتے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک میں جا کر بس جاتے ہیں جہاں ان کی زندگی بہتر ہوسکے لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں اوسط ماہانہ آمدنی سب سے زیادہ ہے؟

حال ہی میں ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے ٹویٹر پر سب سے زیادہ اوسط تنخواہ والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں سوئٹزر لینڈ، لکسمبرگ، سنگاپور، امریکہ، آئس لینڈ، قطر، ڈنمارک، متحدہ عرب امارات، ہالینڈ اور آسٹریلیا جیسے ممالک شامل ہیں۔

اس معاملے میں سوئٹزر لینڈ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے جہاں لوگوں کی اوسط نیٹ ماہانہ تنخواہ 6 ہزار 96 ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر لکسمبرگ ہے جہاں اوسط آمدنی 5 ہزار 15 ڈالرز، سنگاپور میں 4 ہزار 989 ڈالرز، امریکا میں 4 ہزار 245 ڈالرز اور آئس لینڈ میں 4 ہزار7 ڈالرز تنخواہ ہے۔

ان کے علاوہ قطر اور آسٹریلیا بھی اس فہرست میں شامل ہیں، یاد رہے کہ جن ممالک کا تذکرہ کیا گیا ہے وہاں ملازمین کو ملنے والی سہولیات بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہیں۔