امریکہ کے انڈیانا مال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

محکمہ گرین ووڈ پولیس کے سربراہ جم آئیسن نے کہا کہ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں حالانکہ انہوں نے فائرنگ کے واقعے کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی بندوق بردار کی شناخت ظاہر کی۔

واشنگٹن: امریکہ میں انڈیانا کے گرین ووڈ میں واقع ایک مال میں ہوئی فائرنگ سے ایک بندوق بردار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ گرین ووڈ کے میئر کے حوالے سے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ حملہ اتوار کو گرین ووڈ کے گرین وڈ پارک مال میں ہوا ہے۔

 محکمہ گرین ووڈ پولیس کے سربراہ جم آئیسن نے کہا کہ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں حالانکہ انہوں نے فائرنگ کے واقعے کی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی بندوق بردار کی شناخت ظاہر کی۔

میئر مارک مائرز نے کہا ’’آج شام گرین ووڈ پارک مال میں فائرنگ ہوئی۔ محکمہ گرین ووڈ پولیس نے صورتحال کو قابو میں کر لیا ہے۔ میں کمانڈ پوسٹ سے براہ راست رابطے میں ہوں اور اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ براہ کرم متاثرین کے لیے دعا کریں‘‘۔

تبصرہ کریں

Back to top button