حیدرآباد

کانگریس پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی، ریونت ریڈی کی پریس کانفرنس

ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ چیف منسٹر کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون کا نام تبدیل کرکے اسے پرجا بھون سے موسوم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرگتی بھون تلنگانہ عوام کی ملکیت ہے اس لئے اس کا نام بھی عوام کے نام پر ہونا چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس پارٹی فقید المثال کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔ وہ واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ میں نئی حکومت تشکیل دینے تیار ہے۔ صدر پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی کامیابی کو عوام کی کامیابی قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کارپوریٹر کا نگریس میں شامل
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ چیف منسٹر کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون کا نام تبدیل کرکے اسے پرجا بھون سے موسوم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرگتی بھون تلنگانہ عوام کی ملکیت ہے اس لئے اس کا نام بھی عوام کے نام پر ہونا چاہئے۔

قبل ازیں صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کے ہمراہ پردیش کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون میں کیک کاٹ کر کامیابی کے جشن کا آغاز عمل میں لایا۔ اس موقع پر دیگر پارٹی قائدین اور پارٹی ورکرس بھی موجود تھے۔

ریونت ریڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم تلنگانہ میں عوام کی حکومت تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین بشمول کے سی آر اور اسد الدین اویسی کے زرین مشورے حاصل کرتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔